لورا لائی بلوچستان میں یہ بند دکان ایک ہندو کی ہے جو تقسیمِ ہند کی وقت بہت افسوس کے ساتھ یہ دکان چھوڑ کر ہندوستان چلا گیا. لیکن جاتے وقت بہت رویا اور گاؤں کے لوگوں کو کہا کہ میں واپس اپ لوگوں کے پاس لوٹ آؤں گا۔ لورا لائی میں موجود اس دکان کو ابھی تک وہی تالہ لگا ہے جو ہندو کاکڑ جاتے وقت لگا کر چابی اپنے ساتھ لے کر گیا تھا ۔ 73 سال سے یہ دکان بند پڑی ہے۔ مالک مکان جو کہ ایک پٹھان تھا اب فوت ہو چکا ہے،اس نے اپنے بچوں کو وصیت کی ہے کہ اس دکان کا تالہ توڑنا نہیں، یہ ایک ہندو کی امانت ہے جو اس نے ایک مسلمان کے پاس رکھوائی تھی اور مَیں نے اس کاکڑ ہندو کو زبان دی ہے کہ یہ دکان تمارے آنے تک بند رہے گی ۔ مالک مکان کی اولاد آج بھی اس تالے کو ہاتھ نہیں لگاتی حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ ہندو کاکڑ اب اس دنیا میں نہیں رہا لیکن وفا کی یادگار کے طور پر اب تک یہ دکان اس ہندو کے ساتھ ایک پٹھان کے وعدے کی یادگار ہے۔ 😢😢 x