بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز خطرے میں

Pinoys tutor
1 minute read
0

 بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز خطرے میں

PSL 10 matches in danger due to Indian aggression

بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے آئندہ میچز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی ایئراسپیس کی بندش کے باعث لیگ کے شیڈول پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور میچز کے انعقاد میں پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ پی سی بی حکام کا اجلاس جاری ہے جس میں سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل میچز کی کراچی منتقلی یا ملتوی کیے جانے سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top